بلوچستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے 33 میں سے صرف 6 اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
سیکریٹری صحت نور الحق بلوچ کے مطابق صوبے کے 22 اضلاع میں 6 ماہ سے کورونا کا کوئی ٹیسٹ ہی نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے 9 اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کردی ہیں، ایک ماہ میں مزید 5 اضلاع میں کوروناٹیسنگ لیب قائم کردی جائیں گی۔
سیکریٹری صحت بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں انسداد کورونا کی نئی ویکسینیشن مہم شروع کررہے ہیں۔
Comments are closed.