کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سات نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 428 ٹیسٹ کیے گئے ان کیسز میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سا ت نئے کیسز کی تصدیق ہوئی یوں صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 1.6 فیصد رہی۔
صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 45 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے 2 مریض مزید صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 18 ہزار 745 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 100 ہے جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 200 ہے۔
Comments are closed.