بلوچستان میں شدیدبارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ہے۔
بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں مرکزی شاہراہیں اور رابطہ پل بہہ گئے۔
کمشنر قلات کے مطابق سیلاب کے باعث وڈھ جھالاوان، اوتھل، بیلہ، گڈانی، زیرو پوائنٹ کے مقامات پر پل اور سڑکوں کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔
کمشنر قلات ڈویژن کے مطابق کوئٹہ، گوادر، مکران ڈویژن سمیت خضدار کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
کمشنر داؤد خلجی نے ہدایت کی ہے کہ اگلے24 گھنٹوں تک مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ کوئٹہ کراچی شاہراہ استعمال نہ کریں۔
Comments are closed.