بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔
بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا، ڈيرہ بگٹی کے بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں ڈوب گئیں۔
موسیٰ خیل میں بارشوں کے بعد سیلابی منظر ہے، بارکھان کی گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی نالے بپھرنے سے خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
سوناری پُل بہہ جانے سے کوہلو، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی شاہراہ بند ہوگئی ہے، مشرقی بلوچستان کے برساتی نالوں میں سیلابی ریلے لسبیلہ کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔
Comments are closed.