بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی الیکشن 28 اگست کو ہوگا

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی الیکشن 28 اگست کو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق میونسپل کمیٹی ژوب کے تمام وارڈز میں بھی 28 اگست کو الیکشن ہوگا۔

موسیٰ خیل، مستونگ، جعفر آباد اور دکی کی مختلف یونین کونسلوں میں بھی 28 اگست کو پولنگ ہوگی۔

تخت پنجاب کے لیے بڑے انتخابی دنگل کا دن آگیا، حمزہ کا راج برقرار رہے گا یا بلے کی ہو گی بلے بلے؟ فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کو وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے، بیس حلقوں میں ایک سو پچھتر امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 18جولائی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مارا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.