پاکستان آرمی کا ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے علاقے میں سیلاب ریلیف آپریشن کا حصہ تھا۔
ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار ہیں جو سیلاب ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.