بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریاض میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرآب

سعودی دارالحکومت ریاض میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق بارش کی وجہ سے کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے تیز بارش کے بعد شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سے موسمی تبدیلی کی یہ لہر عمان اور امارات سے ہوتی ہوئی سعودی عرب پہنچی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.