بلوچستان کی اپوزيشن نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس بُلایا جائے جہاں وزیراعلیٰ جام کمال اعتماد کا ووٹ لیں۔
اپوزيشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈيا سے گفتگو میں اپوزيشن لیڈر ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ انہیں 65 کے ایوان میں 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جام کمال اب وزیراعلیٰ کہلانے کے قابل نہیں، صوبے کا آئینی بحران اب گورنر ہی حل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب حکومتی جماعت کے ناراض اراکین نے الگ بیٹھک کی اور وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے آپشنز پر غور کیا۔
Comments are closed.