بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کےخطاب کے دوران مائیک نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
وزیراعلیٰ جام کمال کو مائیک سے آواز نہ آنے پر اپنا خطاب 2 بار روکنا پڑا۔
اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر کہا کہ مائیک سسٹم ٹھیک کرنے کا کام 3 سال سے زیرالتوا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے جواب دیا کہ یہ گورنمنٹ کا کام نہیں کہ مائیک سسٹم کوٹھیک کرے، بازار سے مائیک سسٹم کی خریداری کرکے لگا دیں۔
اسپیکر نے بتایا کہ اسمبلی کےاختیارمیں نہیں کہ مائیک سسٹم خود سے خرید سکے، جام کمال نے جواب دیا کہ ہم سارے اراکین اسمبلی چندہ کرکے مائیک لگا دیں گے۔
بعد ازاں صوبائی اسمبلی کے اسٹاف نے مائیک کو درست کرکے لگا دیا۔
Comments are closed.