
بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی کفایت اللّٰہ شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایم 8 پر واٹر باؤزر کو نشانہ بنایا۔
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی ۔
ذرائع کے مطابق شہید ایف سی اہلکار کا تعلق سبی سے ہے۔
Comments are closed.