بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان، ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 4 اضلاع میں اینٹی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، تاہم سسٹم کی سست رفتاری کے باعث ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل سست ہے۔

انچارج ویکسینیشن ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے بتایاکہ بلوچستان میں انسداد کوروناویکسینیشن کاعمل جاری ہے صوبے میں ا ب تک 197ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے ، انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل کوئٹہ، کیچ، چاغی اور لسبیلہ میں جاری ہے۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر کے 22ہزار ہیلتھ ورکرز نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے جن کو نادرا کی جا نب سے میسج موصول ہونے کے بعد ویکسین لگائی جاتی ہے ۔

ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کاکہنا ہے کہ یہ سسٹم سست روی کا شکار ہے حالانکہ ہمارے پاس ویکسین بھی دستیاب ہے لیکن جب تک میسج موصول نہیں ہوتا ویکسین نہیں لگائی جائے گی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.