بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان کے ساحل سمندر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق  پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اوتھل (بلوچستان) کے علاقے لیاری سے بھاری مقدار میں شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ساحل سمندر سے 3805 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی ہے، برآمد شدہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کی جانب سے  منشیات کی روک تھاک سے متعلق دیئے  گئے اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.