پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ڈرگ اسمگلرز کے خلاف مختلف جگہوں پر کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان میں ناکہ کھاری مسافر کوچز میں سوار 8 مسافروں سے56 کلو گرام چرس برآمد جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی شہرMS-1 کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 38 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس سمیت وندر اور پسنی کے قریب چھپایا گیا 1لاکھ 78 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 34421 کلو گرام چھالیہ، 12544 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اور 965 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کے اسمگلرز گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق عمل میں لائی گئی مزید کارروائیوں کے نتیجے میں سپر ہائی وے دوران چیکنگ گاڑیوں سے13433 کلوگرام چھالیہ برآمد کی گئی ہے جبکہ 5 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیا کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔
Comments are closed.