بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان، ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان سے 4 لاشیں نکال لی گئیں

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے کئی مزدور کان میں پھنس گئے۔ کان میں پھنسے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پھنسے ہوئے 3 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیکرٹری معدنیات نے واقعے کی تحقیقات اور غفلت برتنے پر کان کے منیجر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوئلہ کان بیٹھنے کا واقعہ میتھین گیس کے دھماکے باعث ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.