متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے۔
این اے 245 کی انتخابی مہم کے دوران دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کسی یو سی میں پچیس ہزار اور کسی میں نوے ہزار ووٹ رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں غلط کی گئیں تاکہ ایم کیو ایم زیادہ نشستیں نہ لے سکے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہوئے معاہدوں پر عمل نہ ہوا تو فیصلہ کریں گے، این اے 245 کی چھینی ہوئی سیٹ دوبارہ لیں گے۔
Comments are closed.