بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پنجاب ضمنی الیکشن میں فتح پر کل خطاب کریں گے، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پنجاب کے ضمنی الیکشن میں فتح پر کل خطاب کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب کے سیاسی مستقبل سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، جس کے مطابق پی ٹی آئی 16 نشستوں پر آگے جبکہ مسلم لیگ ن 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ایک نشست پر آزاد امیدوار آگے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.