سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے پر تنقید کے جواب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا موقف سامنے آگیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو درست وقت میں درست فیصلہ کرنے پر ہدف بنایا گیا، تاہم وقت بہترین منصف ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن 24 جولائی کو ہونا تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ، متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکریٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر اسے ملتوی کردیا تھا جو اب 28 اگست کو ہوں گے۔
Comments are closed.