خیبر پختون خوا میں ہونے والےبلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں باجوڑ میں 51 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، جماعتِ اسلامی نے میدان مار لیا، 19 نشستیں جیت لیں۔
خواتین کی 15 نشستیں اور اقلیت کی 2 نشستیں بھی جماعت اسلامی کے نام رہیں۔
ان سیٹوں میں سب سے زیادہ سیٹیں خواتین کی ہیں جن میں 32 خواتین کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔
بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرنے والی ان خواتین امیدواروں میں جماعتِ اسلامی کی 15، جے یو آئی کی 4، پی ٹی آئی کی 3، اے این پی اور پیپلز پارٹی کی 1، 1 جبکہ 8 آزاد امیدوار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ باجوڑ میں 3 ویلیج کونسلز پر 9 جنرل کونسلر امیدواران بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
جنرل کونسلر سیٹ پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والوں میں 5 آزاد امیدوار، پی ٹی آئی کے 2، جماعتِ اسلامی اور جے یو آئی کے 1، 1 امیدوار شامل ہیں۔
ان کامیاب امیدواروں میں آزاد امیدوار شاہ ولی خان، آزاد امیدوار برہان الدین، آزاد امیدوار عالم زیب، پی ٹی آئی کے ماہر خان، آزاد امیدوار غلام فاروق، جماعتِ اسلامی کے بخت رو جان، جے یو آئی کے تاج، پی ٹی آئی کے مراد علی اور آزاد امیدوار قوصل خان شامل ہیں۔
Comments are closed.