سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا، امن و امان قائم رکھنے کیلئے سکھر ڈویژن میں پاک فوج کی 11 کمپنیاں اسٹینڈ بائے پر رہیں گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے قائم کیا گیا مانیٹرنگ سیل ووٹوں کی گنتی اور رزلٹ کے اعلان تک رہے گا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی طارق قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر ڈویژن کے پولنگ اسٹیشنز پر 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
ڈی آئی جی طارق قریشی کا کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن بھر میں 1500 سے زائد رینجرز اہلکار بھی تعینات ہونگے۔
اس کے علاوہ سکھر ڈویژن میں پولنگ کے دن پاک فوج کی 11 کمپنیاں اسٹینڈ بائے پر رہیں گی۔
کراچی میں مانیٹرننگ سیل کے رابطہ کیلئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکے گا۔
021-99203369
021-99203373-77
Comments are closed.