ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

بلدیاتی الیکشن: راولاکوٹ کے 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی، پولنگ متاثر

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، راولاکوٹ میں 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 30 لوئرناموٹہ اور پولنگ اسٹیشن 62 کوئیاں کے مقام پر 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں آج انتخابات ہو رہے ہیں۔

چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.