ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا، نہ اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی، اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے نامنظور کردیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ کے استعفے پر ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمے داری سونپی گئی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا تھاجس کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر قانون کی ذمے داری پھر سے سنبھالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.