بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول کو مبارک، ان کی قیادت میں ٹیم کو اہم کامیابی ملی، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ ’ٹیم پاکستان‘ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔

انہوں نے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی کاوش کرنیوالی سول،ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آرمی چیف کےقائم کردہ ’کور سیل‘ نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گرےلسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شاءاللّٰہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کیلئے اسی ٹیم ورک، جذبے سے معیشت بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.