پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے طیارے نے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نجی طیارے پر کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس وقت ملتان ایئرپورٹ پر موجود ہیں، طیارے کی تکنیکی خرابی دور کرنے میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین کی ملتان ایئرپورٹ پر موجودگی کی اطلاع ملنے پر بلاول ہاؤس ملتان میں ان کے متوقع طور پر ٹھہرنے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.