نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت گیارہ ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔
بعد ازاں جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ ہم نے نہیں بڑے ملکوں نے پیدا کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کا حل سب کو مل کر نکالنا ہے۔
واضح رہے کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.