بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کی جوزف بوریل سے کمبوڈیا میں ملاقات

یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ہونے والی اس ملاقات کا احوال مسٹر جوزپ بوریل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بتایا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے دنیا کی معاشی صورتحال اور افغانستان اور یوکرین کے خلاف روسی جارحیت سمیت علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا’

ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین موسمیاتی تبدیلی اور نقل مکانی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قریبی شراکت دار ہیں۔

یاد رہے کہ آسیان ریجنل فورم کا 29 واں اجلاس آج کمبوڈیا میں منعقد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.