پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ علی سدپارہ نے ملاقات میں کے ٹو سر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، علی سدپارہ کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے دعاگو ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.