وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نےکل شوکاز نہیں پھاڑا بلکہ پی ڈی ایم کا گریبان پھاڑا ہے۔
فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، لائی بے قدراں نال یاری ٹوٹ گئی تڑک کرکے، پی ڈی ایم کا بیانیہ کرچی کرچی، عوام کے ہاتھوں تہس نہس ہوچکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ لانگ مارچ تک زندہ رکھنےکی کوشش کی۔
فردوس عاشق نے کہا کہ ن لیگ کے پیٹ پھاڑنے کے اعلانات پر تو کچھ نہ ہوا لیکن بلاول نے شوکاز پھاڑ کر پیغام دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا پہلے دن سے موقف تھا کہ دے سو دے سو پیپلز پارٹی استعفیٰ نہ دے سو۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے لئے آکسیجن کا سلینڈر ہے، مرسوں مرسوں سندھ سے استعفیٰ نہ دے سو۔
Comments are closed.