پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیاری آمد ہوئی، جہاں انہوں نے پی پی پی کراچی ڈویژن میں شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ نسیمہ ناز بلوچ کی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خدمت کے لیے وقف تھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے نسیمہ ناز بلوچ کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت ور صدا کے طور پر نسیمہ ناز بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ نسیمہ ناز بلوچ کو خواتین کی ایک مؤثر نمائندے کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed.