a v hookup on xbox 360 dknight magicbox ii bluetooth hookup curvy hookup hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت اور وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کرنے کے واضح امکانات ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے ناسمجھ لوگوں کو سفارتی آداب کا پتہ ہی نہیں، ایف اے ٹی ایف پر آفیشلی اعلان ہی نہیں ہوا، یہ لوگ صبح سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ ان کی انہی حماقتوں کی وجہ سے دوست ممالک پاکستان سے ناراض ہو گئے تھے لیکن ہمیں سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے اور آفیشل اعلان کا انتظار کرنا چاہیے، اگر گرے لسٹ سے نکلنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس کا پورا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی این اے 240 سے اپنی شکست کو بھانپ کر بھاگ گئی، ان کو امیدوار ہی نہیں ملا، الزام تراشیاں، جھوٹ کو سچ میں بدلنے کے لیے بونگیاں مارنا پی ٹی آئی رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حقیقی، جمہوری اور عوامی مارچ پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا اور کوئی نہیں کرسکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد لانگ مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک تھے، کراچی سے اسلام آباد تک چھوٹے بڑے شہروں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاکھوں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا جو سب نے دیکھا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمہوری نہیں اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا منصوبہ تھا جس کو اتحادی حکومت نے ناکام بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.