چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج عباسپور آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج انتخابی مہم کے سلسلے میں کنٹرول لائن پرواقع حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 عباسپور پہنچیں گے جہاں وہ پی پی پی کے امیدوار عباسپور سردار امجد یوسف کےجلسہ سے خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو کی آمد سے قبل ڈگری کالج گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.