اپنے بھائی سے جھگڑے کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد گلوکار بلال سعید کا موقف بھی سامنے آگیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
گلوکار نے کہا کہ میرے بھائی نے بہت بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا ہوا۔
بلال سعید کا کہنا تھا کہ یہ میرا نجی مسئلہ تھا جو حل ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان ذاتی معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑ ے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ ئی تھی۔
ڈولفن پولیس کی موجودگی میں بلال سعید نے اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑا کیا تھا۔
Comments are closed.