ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

بغداد میں عالمی کتب میلہ سج گیا، 8 لاکھ کتابیں نمائش کیلئے پیش

عراق کے دارالحکومت بغداد میں عالمی کتب میلہ سج گیا، 8 لاکھ کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

رواں برس کے عالمی کتب میلے کو عراقی فلسفی، مورخ اور ماہر لسانیات ہادی الاوی سے موسوم کیا گیا ہے۔

بغداد میں جاری کتب میلے میں مصنف اپنی دستخط شدہ کتابیں تقسیم کریں گے، شاعری پڑھی جائے گی اور فن پاروں کی نمائش بھی ہوگی۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے عالمی کتب میلے کا افتتاح کیا۔

یہ میلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں 20 ممالک کے 350 ناشرین میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

بغداد میں جاری کتب میلے میں 6 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.