منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

بغداد ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا

عراق کے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو شہریوں سے خالی کروا دیا گیا تھا۔

عراقی سول ڈیفنس کے مطابق ایئرپورٹ لاؤنج میں واقع کیفے میں آگ لگی، دھوئیں سے 3 ایئرپورٹ ملازمین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پروازیں متاثر نہیں ہوئیں، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.