بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزدار نے پنجاب کو پولیو فری قرار دیدیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کو پولیو فری قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ اللّٰہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت نے ملک میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں تاہم انسداد پولیو ویکسینیشن مہم جاری رکھی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

عالمی ادارۂ صحت اور روٹری انٹرنیشنل…

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خسرہ او روبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.