اس سال برطانیہ میں ہونیوالے دی ہنڈریڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم برمنگھم فینکس نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
دی ہنڈریڈز کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کے لیے مختلف ٹیموں نے اکثر کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے۔
ٹیم برمنگھم نے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لندن اسپرٹ نے محمد عامر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا۔
گزشتہ برس سدرن بریو کے لیے پک ہونے والے شاداب خان کو ری ٹین نہیں کیا گیا۔
کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن 2020 میں ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
Comments are closed.