سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے خان پور ریلوے اسٹیشن کے دو ملازمین کی برطرفی کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں خان پور ریلوے اسٹیشن کے دو ملازمین کی برطرفی کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
ریلوے ملازم خان بہادر اور محمد لطیف پر ٹکٹ چوری کرکے ریلوے کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
انکوائری کمیٹی نے دونوں ملازمین کو ٹکٹ غیر قانونی فروخت کرنے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.