وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے برطانیہ کے کرپٹ افراد پر پابندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیدیا۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ برطانیہ نے کرپٹ افراد پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کا یہ اقدام خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا ’یو کے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم‘ کے تحت کرپٹ افراد پر پابندیاں لگانا قابل تعریف ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ نواز شریف کا کرپشن سے لندن میں فلیٹس لینا ’اینٹی کرپشن رجیم‘ میں آتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دے رکھی ہیں۔
Comments are closed.