برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر معروف فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز نے برگر کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
14 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ میکڈونلڈ برگر کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔
برطانیہ میں میکڈونلڈز کے کنٹری چیف نے کہا کہ مہنگائی سے متاثر ہونے والی دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھائی جائیں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اکتوبر میں مہنگائی 11 فیصد ہوجائے گی۔
میکڈونلڈ کا ہیڈکوارٹر شکاگو میں ہے جو 100 سے زائد ممالک میں 36 ہزار ریسٹورنٹ چلا رہی ہے۔
پچھلے سال امریکا میں بھی میکڈونلڈ کے مختلف آئٹمز پر 6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.