برطانیہ میں شرح سود بڑھا کر 2.25 فیصد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 14برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی 40 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد شرح سود میں مسلسل ساتواں اضافہ ہے۔ برطانیہ میں مہنگائی 9.9 فیصد ہے جبکہ بینک آف انگلینڈ 2 فیصد پر رکھنا چاہتا ہے۔
بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری کمیٹی کے 4 کے مقابلے میں 5 ارکان نے اضافے کے حق میں فیصلہ دیا۔
بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ملک کساد بازاری کا شکار ہو چکا ہے۔
Comments are closed.