بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، دودھ، پنیر اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں میکڈونلڈز کے کنٹری چیف نے کہا کہ مہنگائی سے متاثر ہونے والی دیگر اشیا پر بھی 10 سے 20 پیسے بڑھائے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے افراطِ زر کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔

برطانوی سینٹرل بینک کے مطابق اس سال افراطِ زر کی شرح 13 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.