بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کا افغان عوام کیلئے نئے امدادی فنڈ کا اعلان

امریکا نے افغان عوام کی امداد کے لیے نئے فنڈ کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق افغان فنڈ میں 35 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، یہ رقم طالبان کے نہیں بلکہ افغان عوام کے فائدے کے لیے ہے۔

محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ افغان بینک کے ذخائر اور افغان معیشت کو سنبھالنے میں مدد دے گا، افغان فنڈ کی قانون کے مطابق مانیٹرنگ کرتے رہیں گے۔

امریکا نے 3.5 بلین ڈالر افغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ طالبان منصوبے کا حصہ نہیں ہیں، امریکا اب بھی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ، وزارتِ خزانہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.