برطانیہ میں سماجی فاصلے اور ماسک کے بغیر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تین ہزار پر مشتمل افراد شریک تھے۔
حکام کی جانب سے یہ پارٹی تجرباتی طور پر منعقد کی گئی تھی جس کے شرکاء نے نہ ہی ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ سماجی فاصلہ بنایا ہوا تھا۔
تقریب میں شریک افراد کا 24 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کے نتائج منفی موصول ہونے کی صورت میں پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
برطانوی حکام نے کہا کہ اگر کسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے خود کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا البتہ کسی کی رپورٹ مثبت آنے کی توقع نہیں ہے
Comments are closed.