ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

برطانیہ، وزیراعظم بننےکی دوڑ میں رشی سونک سرفہرست

برطانیہ کا اگلا وزیراعظم بننے کی دوڑ میں رشی سونک کی سب سے مضبوط پوزیشن ہے جبکہ بورس جانسن نے بھی قدم جمالیے ہیں۔

ماضی میں ناکام کنزرویٹو رہنما پینی مورڈنٹ بھی وزیراعظم بننے کی امیدوار ہیں۔

اقتصادی بے یقینی نے ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کو بدترین جھٹکا دیا اور وزیراعظم لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد پاؤنڈ ایک اعشاریہ ایک ایک ڈالر پر آگیا۔

برطانوی اخبار دا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لز ٹرس کے جانے کے بعد بورس جانسن دوبارہ وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اُن کے استعفے سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو بطور برطانوی وزیراعظم عہدہ سنبھالنے والی لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.