بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ، نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور اس میں کم لوگ شرکت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں اخراجات بھی کم کیے جائیں گے۔ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ممکنہ طور پر 2 جون 2023 کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلس تاج پوشی کی مختصر تقریب سے بادشاہت کا نیا انداز چاہتے ہیں۔

پرنس اینڈ پریسز آف ویلز ولیم اینڈ کیتھرین مڈلٹن کی بیٹی شہزادی شارلٹ نے ملکہ کی آخری رسومات کے دوران اپنے معصومیت نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.