برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر سٹارمر نے سابق لیبر لیڈر جیرمی کوربن کے یہود مخالف بیان پر پارٹی کی طرف سے اُن پر اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جیرمی کوربن نے پابندی کو لاکھوں ووٹرز کی توہین اور پارٹی کے اندر جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رہنما جیرمی کوربن نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
جیرمی کوربن نے لیبر پارٹی کے اندر صیہونیت مخالف رجحان پر رپورٹ کو مبالغہ آرائی قرار دیا تھا۔
Comments are closed.