گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
کراچی میں ہونے والی ملاقات میں پاک برطانیہ اقتصادی تعلقات، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سندھ میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گورنر ہاؤس میں لگی امید کی گھنٹی بھی بجائی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ امید کی گھنٹی گورنر سندھ کا انتہائی منفرد اقدام ہے، جس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
Comments are closed.