برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔
کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات اور پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتے برطانیہ اور پاکستان کے لئے مشکل رہے۔
کرسچن ٹرنر نے مزید لکھا کہ 17 سال کے انتظار اور 3 سال کی سخت محنت کے بعد انگلینڈ کی ٹیم واپس آئی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں برطانوی ہائی کمشنر نے انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈز کا شکریہ بھی ادا کیا اور میچ سے متعلق ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔
واضح رہے کہ آج شام 7:30 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں مد مقابل ہوں گی۔
Comments are closed.