برطانوی گالفر خراب کھیل پر شائقین کے جملے برداشت نہ کرسکے اور اپنی گالف کلب (جس سے گیند پر شاٹ لگایا جاتا ہے) توڑ دی۔
برٹش اوپن کے دوران عالمی نمبر 10 برطانوی گالفر ٹیرل ہٹن کو ان کی ناقص پرفارمنس پر شائقین کی جانب سے سخت جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
کورس میں موجود شائقین کی جانب سے آنے والے جملوں پر ٹیرل نے نازیبا اشارے کیے جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔
ٹیرل ہٹن نے کھیل کے دوران اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی اور مسلسل جملے سننے کے بعد کورس میں ہی اپنی گالف کلب توڑ ڈالی۔
گالف کلب توڑنے کے یہ مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا یہ رویہ نکتہ بحث بن گیا۔
Comments are closed.