جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

برطانوی پارلیمنٹرین کا میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کا مطالبہ

20 کے لگ بھگ برطانوی پارلیمنٹرین نے میرپور آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان کو مشترکہ خط لکھا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے 20 کے لگ بھگ اراکین نے برطانیہ کے کشمیری ڈائیسپورا کی ترجمانی کرتے ہوئے بیڈفورڈ سے ایم پی محمد یاسین کی قیادت میں وزیرِاعظم پاکستان، میاں شہباز شریف کے نام ایک خط لکھا ہے۔

خط بیڈفورڈ سے ممبر پارلیمنٹ محمد یاسین کی جانب سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پیش کیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر جسے منی لندن بھی کہا جاتا ہے، وہاں پر ایئرپورٹ کے قیام سے آزاد کشمیر کے باشندوں کو سفری سہولتیں فراہم ہوسکیں گی اور ٹورازم میں اضافہ ہو گا۔

خط کے مطابق میرپور میں ایئر پورٹ کا قیام برطانوی کشمیری کمیونٹی کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں آباد آزاد کشمیر کے باشندوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

یاد رہے کہ لوٹن سے لارڈ قربان حسین نے حال ہی میں ڈپٹی وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار سے ملاقات میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.