برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ناک کا لندن کے اسپتال میں آپریشن ہوا ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا سرکاری اسپتال نیشنل ہیلتھ سروس میں ناک کے انفیکشن کا معمول کا آپریشن ہوا ہے۔
بورس جانسن صبح چھ بجے اسپتال گئے اور آپریشن کروا کر دس بجے کے بعد واپس ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فی الحال آرام کر رہے ہیں، کام پر واپسی ان کی صحت پر منحصر ہوگی۔
یاد رہے کہ 58 سالہ بورس جانسن کو کچھ ہفتوں سے Sinus کی تکلیف محسوس ہو رہی تھی، برطانوی وزیراعظم اپریل 2020ء میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی یو میں زیرعلاج رہے تھے۔
Comments are closed.